ٹاپ سٹوریز
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے تک احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلوں سے روک دیا
سپریم کورٹ کا نیب ترامیم فیصلے کے خلاف کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری۔سپریم کورٹ نے کیس کے حتمی فیصلے تک تمام متعلقہ عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا ۔کیس کی آئندہ سماعت تک متعلقہ عدالتیں نیب کیسز کا حتمی فیصلہ نہ کرے،حکمنامہ جاری۔متعلقہ عدالتیں ٹرائل تو جاری رکھ سکتی ہیں مگر ٹرائل پر حتمی فیصلہ نہ دیں۔
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا تفصیلی فیصلہ آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کردی
سپریم کورٹ نے عدالتی حکم اور اپیلوں کی نقول چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں فراہم کرنے کا حکم دیا،عدالت نے صوبوں اور اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آگاہ کیا گیا کہ تیسری نیب ترمیم مئی میں آئی جبکہ فیصلے میں اس کا جائزہ نہیں لیا گیا،آگاہ کیا گیا کہ تیسری نیب ترمیم کے بعد مقدمہ کی چھ سماعتیں ہوئی تھیں،بتایا گیا کہ تیسری ترمیم کے بعد ٹرائل کورٹس بھی کنفیوژن کا شکار ہیں کہ کیسے آگے چلا جائے۔