Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملک میں وہ وقت آگیا ہے جب کوئی بھی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں، مفتاح اسماعیل

Published

on

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں موجودہ صورت حال میں حکومت بنانا زہر کا گھونٹ پینے کے مترادف ہے وہ وقت بھی آگیا ہے جب کوئی وزیر اعظم بننے کے لئے تیار نہیں ہے۔میری خواہش ہے تحریک انصاف کو شامل کرکے قومی حکومت بنائی جائے ورنہ حکومت کمزور ہوگی اس بار بھی نہیں لگتا وزیر اعظم مدت پوری کرے۔

کراچی میں لٹریچر فیسٹول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میری دعا ہے جو بھی حکومت بنے معیشت ٹھیک کرے، آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے عوام کو ریلیف دے، مشکل ضرور ہے لیکن بعد میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ملکر قومی حکومت بنائی جائے ان کے بغیر ٹوٹی پھوٹی حکومت ہوگی جو زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہد خاقان کہتے تھے ملک میں ایک وقت آئے گا کوئی وزیر اعظم بننے کے لئے تیار نہیں ہوگا ، اب وہ وقت بھی آگیا حکومت بنانا ایسا ہے جیسے زہر کا گھونٹ پیا جائے اگر شہباز شریف وزیر اعظم بنتے ہیں تو اللہ کرے وہ کامیاب ہوں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین