پاکستان

پنجاب پولیس کی بروقت کارروائی، 8 سالہ بچی کو ونی ہونے سے بچالیا

Published

on

پنجاب پولیس کی بروقت کاروائی، 8 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ever Again مہم کے تحت بروقت کاروائی ۔

راجن پور پولیس کو 08 سالہ بچی کوثر بی بی کو موضع طفلی کے رہائشی ندیم ولد فقیر بخش کو بدلہ صلح / ونی کرنے کی اطلاع ملی ۔

پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بچی کو ریکور کروایا ، طبی معائنہ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

ونی کا واقعہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے واقعہ کے تناظر میں پیش آیا۔ونی ہونے والی بچی کے کزن نے فقیر بخش گشکوری کی بیٹی ثانیہ کو گھر سے بھگا کر شادی کی تھی۔

ثانیہ کے اہلخانہ نے متاثرہ فیملی پر دباؤ ڈال کر 8 سالہ کوثر بی بی کو بدلہ صلح میں اپنے قبضہ میں لیا۔ راجن پور پولیس نے 14 نامزد ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن داجل میں مقدمہ درج کرکے فوری کاروائی یقینی بنائی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث سرپنچ سمیت 3 ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ اور زیادتی سمیت تمام جرائم پر زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version