پاکستان

ہندو دھرم میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جانے والا کچھوا معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار

Published

on

خشکی کے جاذب نظررنگین کچھوے اسٹارٹورٹائزاپنے جسم پرستاروں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں،دنیا بھر میں مسکن کی تباہی اوربے دریغ شکار کی وجہ سے معدومیت سے دوچارہیں،ستارہ کچھوے پاکستان،بھارت اورسری لنکا میں پائے جاتے ہیں،ہندودھرم میں خوش قسمت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

بظاہردیگرکچھووں کی طرح سخت قسم کے خول میں موجود ہندوستانی کچھوےاسٹارٹورٹائزبظاہرتوخشکی پرپلتے ہیں،مگران کے جسم پربنے زرد رنگ کے ستارے ان کو دیگرکچھووں سے ممتازبناتے ہیں۔

اسٹارٹورٹائزپاکستان،ہندوستان اورسری لنکا میں پائےجاتے ہیں،انٹرنیشنل یونین فاردی کنزرویشن نیچرنے انھیں سن 2016میں معدومیت سے دوچارجنگلی حیات کی ریڈلسٹ میں شامل کیاہے۔

ایک اندازے کے مطابق ان کی تعداد صرف 10ہزارکے لگ بھگ رہ گئی ہے،کم ہوتی اس تعداد کے درپردہ ان کے قدرتی مسکن کو انسانی ہاتھوں سے پہنچنے والے نقصان کے علاوہ ان کی تجارت کے پیش نظرانھیں پکڑنا بھی ہے۔

ہندوستانی ستارہ کچھوے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحفظ حاصل ہے،سندھ وائلڈ لائف نے کولمبو میں ہونے والی کانفرنس کے دوران دنیا بھر کے 183ممالک کے نمائندوں نے اس جنگلی حیات کے تحفظ کیلیے پاکستانی موقف کی بھرپور تائید کی۔

سندھ،بلوچستان کے جنگلات میں پائے جانے والے منفرد نسل کے کچھوے کی بڑی تعداد کوبیرون ملک اسمگل کیا جاچکاہے،تاہم تحفظ کے نئے درجے کے بعد اسملنگ مافیا کو سخت سزاؤں کے بعد معصوم جاندار کو تحفظ ملے گا۔

سندھ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق یہ کنزرویشن میں پاکستان کی بہت بڑی فتح ہے،کچھوے کی یہ نسل جسم پر مخصوص دھاریوں اورمختلف رنگوں کی وجہ سے مقبول ہے اور یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اس نسل کا کچھوا طویل عمر پاتا ہے،اور ان کی پوری زندگی 40سال سے 120سال پر محیط ہوتی ہے،یہ خشکی کا کچھوا ہے،جس کے بڑی عمر اور بچوں تک کو بیرون ملک خشکی کے راستوں سے مختلف طریقوں سے بھیج دیا جاتا ہے۔

ان کا کہناہے کہ عموما اس نسل کے کچھوے کی اسمگلنگ میں خوفناک حد تک اضافہ غذائی استعمال کے علاوہ گھروں میں پالتو جانورکے طورپر پالنے کے سبب بھی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہندوستانی ستارہ کچھوا 10 انچ لمبا ہو سکتا ہے،یہ گھاس یا پودوں کے سائے میں بیٹھتا ہے،زیادہ تر سبزی خور ہیں اور گھاس، گرے ہوئے پھل، پھول اور رسیلی پودوں کے پتے کھاتے ہیں۔

اسٹار ٹورٹائز دن میں سوتا ہے اورصبح وشام کے وقت متحرک رہتا ہے،مادہ چھ سال میں انڈوں پرآجاتی اور ایک دفعہ میں 7 انڈے دیتی ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version