Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پنجاب میں سرکاری اراضی نیلام کرنے کی عجلت؟ آکشن کمیٹی میں ارکان اسمبلی کی جگہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ممبر بنا دیئے گئے

Published

on

ریاستی اراضی کی نیلامی کیلئے پنجاب حکومت نے پالیسی تبدیل کر دی۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی وجہ سے متعلقہ اضلاع ممبران پنجاب اسمبلی کے جگہ ممبران جوڈیشل کو آکشن کمیٹی میں شامل کر دیا گیا۔

2019 کے نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ ڈویژنز کے کمشنرز، ممبران پنجاب اسمبلی ،ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

نگران پنجاب حکومت کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز ،ڈائریکٹرز ایکسائز اور اسسٹنٹ کمشنرز شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔

سٹینڈنگ کمیٹی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے ممبران جوڈیشل بورڈ آف ریونیو پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

نگران پنجاب حکومت نے ممبران جوڈیشل بورڈ آف ریونیو پنجاب کی سربراہی میں آکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

آکشن کمیٹی میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز اور اسسٹنٹ کمشنرز شامل ہونگے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین