تازہ ترین
بولیویا کی بغاوت میں امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں، وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس نے بدھ کو کہا کہ بولیویا میں گزشتہ ہفتے بغاوت کی ناکام کوشش میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا، "امریکہ کا اس میں کوئی دخل نہیں تھا،” انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے بولیویا میں فوج کے یونٹوں کی تعیناتی کی مذمت کی ہے۔
بغاوت کی ناکام کوشش کی قیادت ملک کے سابق اعلیٰ فوجی کمانڈر جوآن ہوزے زونیگا نے کی، جس نے الزام لگایا کہ ملک کے صدر نے ان سے اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے کچھ کرنے کو کہا تھا۔ بولیویا کے صدر لوئس آرس نے اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور زونیگا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔