کھیل

من چلوں کی بحری جہاز پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

Published

on

کہتے ہیں کہ شو ق کا کوئی مول نہیں ہوتا ، کچھ ایسا ہی کیا کرکٹ کے دیوانوں نے بھی، بیچ سمندر بحری جہاز پر کرکٹ کھیل کر سب کو حیران کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے دل کو بھا گئی۔

سمند ر کے درمیان موجود ان کرکٹ کے دیوانوں کیلئے کرکٹ کھیلنے کیلئے میدان تو نہ تھا  تو انہوں نے کرکٹ کھیلنے کیلئےجہاز کے ڈیک کا انتخاب کیا،اب گیند بیٹ لئے نوجوان ڈیک پر کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے۔

کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے تو ان منچلوں  نے اپنے  پاس موجود گیند کو ڈور سے باندھ دیا تاکہ اگر کوئی اونچی شاٹ کھیلے تو گیند سمندر میں نہ چلی جائے۔

سوشل میڈیا پر اس کرکٹ میچ کی ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version