پاکستان

پاکستان پر غیرملکی قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم 130 ارب ڈالر ہوگیا

Published

on

پاکستان پر غیرملکی قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم130ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں پاکستان پر 5.9ارب ڈالر قرض کا بوجھ بڑھا۔ وفاقی حکومت پر غیرملکی قرضہ 84ارب ڈالر سے بڑھ کر86.3ارب ڈالر ہوگیا۔ پاکستان پر مجموعی غیرملکی قرضہ 113.5ارب ڈالر سے بڑھ کر118.4ارب ڈالر ہوگیا۔

غرملکی قرض بشمول حکومتی ضمانتی قرض 124.3 ارب سے بڑھ کر 130.2ارب ڈالر ہوگیا،پاکستان کے ذمہ ائی ایم ایف قرض 8.66ارب ڈالر ہوگیا۔حکومتی ملکیتی اداروں کے ذمہ غیرملکی قرضہ 7.82 ارب ڈالر ہوگیا۔

پاکستان کے بنکنگ سیکٹر پر غیرملکی قرضہ 6.94ارب ڈالر ہوگیا۔پاکستان کے نجی شعبے پر غرملکی قرضہ 12.62ارب ڈالر ہوگیا۔حکومتی ضمانتی قرضہ 11.82ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version