Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رمضان المبارک میں واسا کی جانب سے پانی کی فراہمی کا شیڈول دے دیا گیا

Published

on

لاہوریوں کو رمضان المبارک میں پانی کس وقت فراہم کیا جائے گا؟ ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر رمضان المبارک میں ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔

رمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی کا پہلا دورانیہ صبح 3:00سے صبح 5:15 بجے تک ، دوسرا دوانیہ صبح 8:00 بجے سے صبح 10:00 بجے تک ہوگا۔

تیسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک اور آخری دورانیہ شام 5 بجے سے رات 8:45 تک ہوگا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران پانی کی بلا تعطل فراہمی کی سخت ہدایات دے دی ہیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے عوام الناس کو بھی ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران گھروں میں پانی محفوظ کرنے کی اپیل کی ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین