Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ ثانی کی شادی، دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت

Published

on

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ ثانی کی شادی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے رشتہ دار سعودی کاروباری خاندان کی لڑکی سے شادی ہوئی، شادی کی تقریب میں برطانوی پرنس ولیم، شہزادی کیٹ، امریکا کی خاتون اول جل بائیڈن سمیت 140 اہم غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔

ولی عہد حسن بن عبداللہ ثانی کی شادی 29 سالہ سعودی لڑکی رجوہ آل سیف کے ساتھ ہوئی، رجوہ آل سیف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ننھیالی رشتہ دار ہیں ۔

شادی کی تقریب دارالحکومت عَمّان کے قصر زہران میں منعقدہ ہوئی ہے۔اس میں امریکی خاتون اوّل جل بائیڈن، برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ اور قطر کی شیخہ موزا بنت ناصر، بیلجیئم، اسپین، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور جاپان کے شاہی خاندانوں کی شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے بعد نیا شاہی جوڑا ایک خصوصی ’’سُرخ موٹر قافلے‘‘ میں دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ سے الحسینیہ محل کے لیے روانہ ہوا۔ محل کے احاطے میں شاہ عبداللہ دوم کے دفاتر ہیں۔نوبیاہتا جوڑے کو ایک فوجی بینڈ کے ساتھ لے جایا گیا اور دارالحکومت کی شاہراہوں سے گذارہ گیا۔

شہزادہ حسین اور رجوہ آل سیف کھلی چھت والی گاڑی میں کھڑے تھے اور سڑک کے کنارے موجود خیرخواہوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہاتھ ہلا رہے تھے۔

سرخ موٹر قافلے کی تاریخ ملک کے بانی شاہ عبداللہ اوّل سے جڑی ہوئی ہے۔وہ سفید گھوڑوں کے جلوس پر اہم تقریبات میں پہنچتے تھے۔ان کے ساتھ نیلے رنگ کی پتلون اور سرخ بلیزر میں ملبوس سوار ہوتے تھے۔

اب ان کی جگہ آٹھ روشن سرخ لینڈ روور گاڑیوں اور 11 موٹر سائیکلوں پر مشتمل موٹر قافلے کو خصوصی مواقع پراستعمال کیا جاتا ہے۔موٹر قافلے کے ارکان اردن کی فوجی وردی اور قومی سرخ اور سفید لباس پہنتے ہیں، جسے عربی میں شیمغ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ملک بھر میں شادی کی تقریب کو براہ راست دیکھنے کے لیے بڑی اسکرینوں کے سامنے لوگ جمع  تھے اور بہت سے شرکاء جھنڈے لہرا رہے تھے اور سفید اور سرخ رنگ کے اسکارف پہنے ہوئے تھے۔

عمان کے وسط میں واقع قدیم رومن ایمفی تھیٹر میں اردن کے گلوکار حسین سلمان نے شادی پر مبارک باد کے گانوں سے لوگوں کو محظوظ کیا۔چھ ہزار نشستوں پر مشتمل یہ تھیٹر قریباً مکمل طور پر بھرا ہوا تھا، جہاں خاندانوں نے گانا گایا اور بچوں نے اپنے گالوں پر’’جشن حسین‘‘ پینٹ کیا اور تالیاں بجائیں۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں برسوں میں ہونے والی سب سے بڑی شاہی تقریب کے حوالے سے جوش و خروش پایا جارہا تھا جہاں الحسین اور ان کی دُلھن کی مبارک باد کے بینرز بسوں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور پہاڑیوں کی گلیوں میں لٹک رہے ہیں

اردن میں جمعرات کو عام تعطیل تھی تاکہ شادی کی تقریب کے بعد لوگوں کا ہجوم سرخ لینڈ روور جیپوں پرنوبیاہتا جوڑے کو دیکھ سکے اور شاہی خاندان کی خوشیوں میں شریک ہوسکے۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین