لائف سٹائل
ساؤتھ فلموں کے سپر سٹار کی بیوی اس سے بھی زیادہ امیر، کون ہے وہ؟
بھارت کے ساؤتھ کی فلموں کے سپر سٹار رام چرن اور ان کی اہلیہ کے ہاں 20 جون کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، بچی کی پیدائش حیدر آباد کے اپالو ہسپتال میں ہوئی۔ یوں اس ہسپتال کے وارثوں میں سے ایک نے یہیں جنم لیا۔
رام چرن اور اپاسنا کامنی کی شادی 2012 میں ہوئی۔ رام چرن میگا سٹار چرن جیوی کے بیٹے ہیں۔ رام چرن اور اپاسنا کامنی کی مشترکہ دولت کا تخمینہ 2500 کروڑ ہے۔
اپاسنا ایک کامیاب بزنس وومن ہیں۔ ان کی ذاتی دولت کا تخمینہ 1130 کروڑ ہے۔ رام چرن کی ذاتی دولت کا تخمینہ 1370 کروڑ ہے۔
اپاسنا ایک بڑی کاروباری فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ اپاسنا کے نانا پرتاپ سی ریڈی ہیں جو اپالو ہسپتال کی چین کے چیئرمین ہیں۔
پرتاپ سی ریڈی کی ذاتی دولت کا تخمینہ 21000 کروڑ ہے اور وہ بھارت کے 100 ارب پتی افراد میں شامل ہیں۔
اپالو ہاسپٹلز کا مارکیٹ میں حجم 70000 کروڑ ہے۔ اپاسنا اپالو ہاسپٹلز کی وائس پریزیڈنٹ ہیں جبکہ ان کی والدہ شوبھنا اپالو ہاسپٹلز کی ایگزیکٹو وائس چیئرمین ہیں۔
اپاسنانےانٹرنیشنلبزنس اینڈ مارکیٹنگ میں ڈگری لے رکھی ہے۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپاسنا نے فیملی بزنس جوائن کیا تھا۔
اپاسنا اپالو ہاسپٹلز کی وائس پریزیڈنٹ ہونے کے علاوہ ایک میگزین ‘ بی پازیٹو’ کی چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔