ٹاپ سٹوریز
خاتون کو 34 سال بعد وراثتی زمین کا حق مل گیا، خواتین کے حقوق غیر آئینی اور غیرشرعی طور پر سلب کئے جا رہے ہیں، چیف جسٹس
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/05/Supreme-court-1.jpg)
سپریم کورٹ نے 34 سال بعد بھانجی کو ماموں سے حق دلوا دیا۔چیف جسٹس فائزعیسی کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے سماعت کی۔محکمہ مال ڈی جی خان کوسارہ اخترکوپانچ مربع زمین کا فوری قبضہ فراہم کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ماموں کو قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھانجی کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے خواتین کے حقوق کو غیرآئینی، غیرشرعی طریقے سے سلب کیا جا رہا ہے۔شرافت سے زمین بھانجی کے حوالے کردیں۔
چیف جسٹس فائزعیسی کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے سماعت کی، سارہ اختر کے وکیل یاسین بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے محکمہ مال ڈی جی خان کوسارہ اخترکوپانچ مربع زمین کا فوری قبضہ فراہم کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ماموں کو قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھانجی کو ادا کرنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواتین کے حقوق کو غیرآئینی، غیرشرعی طریقے سے سلب کیا جا رہا ہے، شرافت سے زمین بھانجی کے حوالے کردیں۔
درخاست گزار کے وکیل نے کہا کہ کیا عدالت کہتی ہے خواتین جو بھی کہیں وہ درست مانا جائے گا؟
چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دے رہے،وہی آبزرویشن دی ہے جو بدقسمتی سے معاشرے میں ہو رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لازمی نہیں ہمیشہ مرد ہی عورت کا حق مارے۔
چیف جسٹس نے وکیل کو یاد دلایاکہ ابھی تک ایسا کوئی کیس آیا نہیں جس میں عورت نے مرد کا حق مارا ہو۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بھانجی نے اپنی زمین 1989 میں ماموں کو فروخت کی، 20 سال بعد زمین کی ملکیت کا دعوی کیا اور اپنے ہی دستخط سے انکاری ہوگئی۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ زمین کی خریداری ثابت کرنا خریدار کا کام تھا، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تین عدالتوں نے درخواست گزار کیخلاف فیصلہ دیا۔
وکیل یاسین بھٹی نے کہا کہ زمین کی مبینہ فروخت کے وقت سارہ اختر نابالغ تھی، سارہ کے ماموں سردار منصور سابق چیئرمین ضلع کونسل ہیں، سردارمنصورنے زمین اپنے کم سن بچوں، اہلیہ، ساس اورسالے کے نام منتقل کرائی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور