تازہ ترین
عالمی بینک اگلے 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دے گا
عالمی بینک اگلے 5 سال میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گا،،اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ یہ فنڈزمختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیئے جائیں گے، پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے،منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے، پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں، عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری،منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے، پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں، عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔
اس آٹھ ارب ڈالر میں داسو ہائڈرو پاور پراجیکٹ فیز ون کیلئے 1 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے،داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا،داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیئے جائیں گے،صوبہ سندھ میں ہاوسنگ کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے،خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کیلئے 46 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے،کے پی کے میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی کا 45 کروڑ ڈالر کا منصوبہ شامل ہے۔
پختوانخواہ میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر شامل ہیں،اعلی تعلیم کی ترقی کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرضہ ملے گا، پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا 44 کروڑ ڈالر کا منصوبہ شامل ہے،تربیلا فور توسیعی منصوبے کیلئے 39 کروڈ ڈالر فنڈنگ شامل ہے۔
کے پی کے میں دیہی علاقوں تک رسائی کا 30 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے،نیشنل ہیلتھ سپورٹ پراجیکٹ فیز ون کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔