ٹاپ سٹوریز
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سمیت 9 ملکوں کے شہریوں کے بین الاقوامی سفر کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی
عالمی ادارہ برائے صحت کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان اور افغانستان سمیت 9 ممالک کے شہریوں پر بیرون سفر سے پہلے پولیو ویکسینیشن کروانےکی پابندی عائد کر دی۔عالمی ادارے نے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہ کرنے کی پابندی کی سفارش بھی کی ہے۔
عالمی ادارہ برائے صحت کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان، افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ کا خطرہ تاحال برقرار ہے، پاکستان میں اب بھی بچوں کی ایک بڑی تعداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہے۔
ایمرجنسی کمیٹی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام، امن و امان کی صورتحال پولیو کے خاتمے میں رکاوٹ ہیں، والدین کی جانب سے مختلف سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث پولیو ویکسین کا بائیکاٹ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، افغانستان میں پولیو پروگرام کی ناکامی پاکستان کے پولیو پروگرام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
ایمرجنسی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان سے پولیو وائرس کا ملاوی اور موزمبیق جانا بھی پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے، بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی اور افغان شہری پولیو ویکسینیشن ضرور کروائیں، بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایشو کیا جائے۔
ایمرجنسی کمیٹی نے کہا کہ ملاوی اور موزمبیق سے بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد بھی پولیو ویکسینیشن ضرور کروائیں،۔
عالمی ادارہ برائے صحت کی پولیو ایمرجنسی کمیٹی نے پاکستان اور افغانستان سمیت 9 ممالک کے شہریوں پر بیرون سفر سے پہلے پولیو ویکسینیشن کروانےکی پابندی عائد کردی، عالمی ادارے نے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہ کرنے کی پابندی کی سفارش کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور