پاکستان
لاہور میں جائیداد کے جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کر کے خودکشی کر لی
لاہور کے علاقے راج گڑھ میں چھوٹے بھائی نے جائیداد کے جھگڑے پر بڑے بھائی کو قتل کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق راج گڑھ میں دو بھائیوں سلطان حیدر اور شہزاد حیدر کے درمیان مکان کے بٹوارے کا جھگڑا چل رہا تھا، سلطان نشے کا عادی تھا اور گھر بیچ کر پیسے حاصل کرنا چاہتا تھا، بڑا بھائی شہزاد مکان بیچنے کے خلاف تھا۔
دونوں بھائیوں میں تکرار بڑھی تو سلطان نے فائرنگ کرکے شہزاد کو قتل کردیا اور پھر اپنی کنپٹی پر گولی چلادی۔
پولیس اور کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔