شوبز

تھیٹر فیسٹیول، قدرت اللہ شہاب کی کہانی ’ چندرا وتی‘ ریحان شیخ نے روشنی اور آواز کے ساتھ الگ انداز میں پیش کی

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے اٹھارہویں روز کھیل “چندراوتی”پیش کیا گیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ایک ماہ پر محیط پاکستان تھیٹر فیسٹیول کامیابی سے جاری ہے ۔ تھیٹر فیسٹیول کے اٹھارہویں روز معروف ہدایتکارواداکار ریحان شیخ کا کھیل “چندراوتی”پیش کیاگیا ۔

چندراوتی قدرت اللہ شہاب مرحوم کی لکھی گئی کہانی ہے ۔اس مختصر کہانی کی ریحان شیخ نے ڈرامائی انداز کے ساتھ پڑھنت کی۔

چندراوتی کی کہانی میں ایک نوجوان مسلم مصنف کی ایک ہندو لڑکی کے ساتھ دوستی ، عظیم شہر کی تلاش اور بائی سائیکل کے ذریعے ان کی دوستی کیسے پروان چڑھی کے بارے میں بتا یا گیا ہے۔

تقسیم لاہور میں قائم محبت ، نقصان اور جدائی کی ایک تلخ میٹھی روح پرور کی کہانی کو ریحان شیخ نے نہایت خوبصور ت انداز کے ساتھ روشنی اور مختلف آوازوں کا سہارا لیتے ہوئے حاضرین کے گوش گزار کیا۔

ریحان شیخ کی ڈرامائی انداز کے ساتھ پیش کی گئی سولو پرفارمنس کو شائقین نے بے حد سراہا ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version