ٹاپ سٹوریز
پاکستان میں کوئی جعلی پائلٹ نہیں،180 پائلٹس کے لائسنس بحال، غلام سرور خان نے ملک کو نقصان پہنچایا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اہم اجلاس بدھ کو ہوا جس میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس لائسنسز کا معاملہ زیر غور آیا۔اجلاس کی صدارت سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کی۔
اجلاس میں سی اے اے حکام نے پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز سے متعلق اپنا جواب جمع کروایا، تحریک انصاف کی حکومت کے دوران 2020ء میں جعلی لائسنس کا اسکینڈل منظرعام پرآیا تھا۔
کراچی میں طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے یہ انکشاف کیا تھا جس کی وجہ سے 262پاکستانی پائلٹس کو مشتبہ قراردے کر پروازیں اڑانے سے روک دیا گیا تھا۔جبکہ پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں پابندی لگی تھی۔
اس معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے نے کی،اپنےایک ویڈیو بیان میں چئیرمین ایوی ایشن سب کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان میں کوئی پائلٹ جعلی نہیں ہے،جب سابق وزیر غلام سرور نے یہ بات کی، تب بھی کہا تھا کہ یہ درست بات نہیں،اس وقت بھی کہا کوئی جعلی پائلٹ نہیں ہوتا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سابق وزیرغلام سرورخان کےاقدام سےملک اور ایوی ایشن کو نقصان پہنچا،یا توبندہ پائلٹ ہے یا پھر نہیں ہے،جعلی پائلٹ کوئی نہیں ہوتا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 180پائلٹس کو بحال کردیاگیا ہے۔کمیٹی باقی 80 پائلٹس کی بحالی کا جائزہ لے رہی ہے،کئی پائلٹس کسی وجہ کے بغیر خوار ہو رہے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ اگرایسی کوئی شک وشبے والی صورتحال پیدا ہوبھی جائے تواس کے لیے ایگزامنیشن کا ایک پورانظام موجود ہے،اس کا طریقہ ہرریگولیٹر(ائیرلائنز)نے نکالاہوا،جس میں مشتبہ کپتان کا دوبارہ امتحان لیا جاتاہے،اس معاملے کی وجہ سے ائیرلائنزاورپاکستانی کپتانوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی