کھیل
پاک بھارت ٹاکرے سے بڑا کوئی میچ نہیں،ویرات کوہلی
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ومبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایف اے کپ کے فائنل میں شرکت کی، مانچسٹر سٹی کی جانب سے شئیر کئے گئے انٹرویو کے دوران سٹار کرکٹر نے کہا کہ ایف اے کپ کا فائنل دیکھ کر بہت اچھا لگا، یہ ماحول ، تماشائیوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، مجھے ایسا محسوس ہوا کہ جیسے پاک بھارت ٹاکرا ہو رہا ہو، کیونکہ یہاں تماشائیوں کا جوش و جذبہ بالکل ویسا تھا جیسے پاک بھارت مقابلے کے درمیان ہوتا ہے.
Look who joined us for the #FACup final! 👀@imVkohli and @AnushkaSharma were cheering us on at Wembley this weekend 🙌 pic.twitter.com/bh70mEIUx0
— Manchester City (@ManCity) June 5, 2023
سٹار کرکٹر نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکر ا کسی بھی میچ سے کم نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شریک ہو گئی یا نہیں اس کا فیصلہ بھی ابھی تک نہیں ہو سکا۔
ایف اے کپ کا فائنل روایتی حریف مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان ہوا ، جس میں مانچسٹر سٹی نے دو ایک سے کامیابی سمیٹ کر ساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔