Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کسی ادارے کا حکومت ہٹانے کی سازش میں ملوث ہونے کا ثبوت موجود نہیں، آئی بی چیف، دھرنا کمیشن میں بیان

Published

on

فیض آباد دھرنا کمیشن میں آئی بی چیف کا بیان سامنے آگیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنا ریکارڈ چیک کیا، ریکارڈ میں ریاست کے کسی ادارے کا حکومت ہٹانے کی سازش میں ملوث ہونے کا ثبوت موجود نہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت کو مشورہ دیا گیا تھا کہ ٹی ایل پی بات چیت کی جائے۔

آئی بی چیف کے بیان میں کہاگیا ہے کہ بات چیت کا مقصد یہ تھا کہ ٹی ایل پی مارچ کو ملتوی کرے۔

آئی بی چیف نے کہا کہ نومبر 2017 کا پولیس آپریشن ناکام ہونے کی وجہ واضح احکامات کا نہ ہونا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات تھے کہ آتشیں اسلحہ استعمال نہ کیا جائے۔

آئی بی چیف نے بیان میں کہا کہ ابتدا میں پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب رہی،بعد میں راولپنڈی سے مزید مظاہرین آئے اور پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین