پاکستان

ملک میں ری الیکشن کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنائے، حافظ نعیم الرحمان

Published

on

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کےسوا پاکستان میں کسی پارٹی میں انتخابات درست نہیں ہوتے،اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں گے تو ملک بھی ترقی کرے گا،پاکستان میں 40 سال ہوگئے یہاں طلبا یونین نہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمرانہ دور میں بھی بلدیاتی حکومتیں ہوتی ہیں مگر جمہوری دور میں نہیں،عوام کی رائے سے جو آئے اسے حکومت کرنے دیں مگر کسی کو مسلط نہ کیا جائے،فارم 45 کی حکومت ہونی چاہئے،فارم 47 کی نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کو اس وقت کسی ری الیکشن کی ضرورت نہیں،کچھ لوگوں کی طرف سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ دوبارہ الیکشن کرائے جائیں،سپریم کورٹ سے کہتا ہوں وہ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بڑی بڑی جماعتیں اختیارات کی باتیں کرتی ہیں مگر بلدیاتی حکومتیں نہیں بناتیں، ہم بنیادی طور پر کچھ کرنے کے قابل نہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version