پاکستان
راولپنڈی، اسلام آباد میں درج 9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل ہوگا، عمران خان،شیخ رشید کے مقدمات شامل
راولپنڈی اسلام آباد میں درج 9 مئی گھیراؤ جلاؤ توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی 12 مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
نو مئی مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ملک اعجاز آصف نے کی،عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کر دی۔
عدالت نے 6 فروری سے سانحہ نو مئی کے تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل آنے کا حکم جاری کیا۔ عمران خان، شاہ محمود قریشی کیخلاف بھی 9 مئی کیسز کی سماعت جیل میں ہوگی۔
تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو بھی جیل ٹرائل کے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔