Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2 فیصد، مہنگائی 24.8 فیصد، بیروزگاری 8 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

Published

on

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کے پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ گذشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو منفی 0.2 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 24.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 12.7 رہنے کا امکان ہے،گذشتہ مالی سال پاکستان میں اوسط مہنگائی 29.2 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 7.5 فیصد ہوجائے گی،گذشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 1.1 فیصد رہنے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 1.2 فیصد ہوجائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین