تازہ ترین
مجھے مخصوص کنڈیشنز کا بالر کہنے والے غلطی پر ہیں، محمد عباس
فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ انہیں جو مخصوص کنڈیشنز کا بولر کہتے ہیں وہ ان کی بولنگ کے اعداد و شمار دیکھیں جو ثابت کرتے ہیں کہ وہ مخصوص کنڈیشنز کے بولر نہیں ہیں۔
محمد عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ میری اوسط پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں اوسط کے لحاظ سے نمبر ون ہوں جبکہ میری ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمنسز دبئی میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنسز کراچی میں ہیں، اگر میں مخصوص کنڈیشنز کا بولر ہوں تو ان کنڈیشنز سے تو مجھے مدد نہیں ملنی چاہیے اور ان کنڈیشنز میں تو مجھے کرکٹ ہی نہیں کھیلنی چاہیے۔
محمد عباس نے کہا کہ جو لوگ مجھے انگلینڈ کی کنڈیشنز کا بولر کہتے ہیں اس کی وجہ وہی لوگ بتا سکتے ہیں، میرے ہاتھ میں جو ہے میں وہی کر سکتا ہوں، اس لیے میرا فوکس ٹریننگ پر ہوتا ہے اور میں تمام کنڈیشنز میں اور ہر فارمیٹ میں 100 فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کے لیے تیاری اچھی کی ہے مکمل پریکٹس میں رہا ہوں، ہیمپشائر کے ساتھ یہ میرا مسلسل چوتھا سیزن ہے۔
محمد عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی کو چاہیے کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ دے، زیادہ ٹیسٹ کرکٹ ملے گی تو پاکستان کی کرکٹ میں بہتری آئے گی۔
↕ Transfer 59 553 US dollars. Withdrаw >> https://telegra.ph/BTC-Transaction--334993-03-14?hs=2f31c059ae014cb3fcde73a1b065026b& ↕
اپریل 2, 2024 at 1:09 صبح
lyre8y