Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، صوبائی الیکشن کمشنر

Published

on

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید گل نے کہا کہ عام انتخابات 2024 کے لیے آئی جی پنجاب نے ممکنہ سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے پولیس کے ساتھ قانون نافذ کرنے والےاداروں سے بھی مدد لی جائے گی، تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدورا کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، پنجاب میں 50 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جہاں ڈھائی لاکھ سے زائد نفری تعینات کی جائے گی۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین