پاکستان
جو لوگ ریاست کو نہیں مانتے وہ دہشت گرد ہیں ان کا بندوبست کریں گے،وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو لوگ ریاست کو نہیں مانتے وہ دہشت گرد ہیں ان کا بندوبست کریں گے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئٹہ میں تفصیل کے ساتھ اسٹیک ہولڈز سے گفتگو کی،وزیراعظم نے بلوچستان کے ہر ڈویژن کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں،30 سے 40 سرکاری آفیسرز بلوچستان میں بھجوائے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیرمحسن نقوی نے کہا کہ ریاست کو نہ ماننے والے ہتھیار اٹھانےوالے دہشت گرد ہیں،مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ بلوچستان میں دہشت گردی کی گئی،26 اگست کو بلوچستان میں جو واقعہ ہوا اس کے پیچھے پوری پلاننگ ہے،دہشت گرد تنظیموں نے مل کر 26 اگست کو بلوچستان میں واقعات کئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا،وزیراعظم کل کوئٹہ میں موجود تھے،جو لوگ ریاست کو مانتے ہیں وہ محترم ہیں،ہم انہیں سر پر بٹھائیں گے،جو لوگ ریاست کو نہیں مانتے وہ دہشت گرد ہیں ان کا بندوبست کریں گے،جوریاست کیخلاف جائے گا اس معاملے پر ہم سب کو اکٹھا ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیرمحسن نقوی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے بلوچستان کے واقعات میں کون ملوث ہیں،یہ بھی معلوم ہے ایس سی او کانفرنس کو خراب کرنے کی بھی پلاننگ کررکھی ہے،ریاست کو ماننے والوں کے مسائل ایڈریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کل بلوچستان کی سی ٹی ڈی کیلئے 5 ارب مختص کئے ہیں،بلوچستان کے ہر ڈویژن کیلئے ایک،ایک ارب مختص کئے ہیں،بلوچستان میں سب سے بڑا مسئلہ وفاقی آفیسرز کی کمی ہے،جو مرضی ہو جائے جس نے بندوق اٹھائی اس کا بندوبست ہوگا۔