تازہ ترین
ٹیکس نہ دینے والوں کو اب ٹیکس دینا پڑے گا، صوبوں کو ملنے والے اداروں کو وفاق سے الگ کرنا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/03/muhammad-aurangzeb.jpg)
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سےاسکول ،اسپتال چلتےہیں ملک نہیں، ٹیکس نہ والوں کواب ٹیکس دینا ہوگا اور صوبے کوملنے والے اداروں کو وفاق سے الگ کرنا ہوگا۔
کمالیہ میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹیکس سے ہی سارا نظام چلتا ہے، جی ڈی پی کا انحصار ٹیکس پر ہے، جوشعبے ٹیکس نہیں دے رہے تھےانہیں نظام میں لارہے ہیں، باقی سیکٹرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لارہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہ والوں کو اب ٹیکس دینا ہوگا، جی ڈی پی کا انحصار ٹیکس پر ہے، ایف بی آر میں بھی بہتری کے اقدامات کررہے ہیں، ہمیں چیزوں کو بیلنس کرکے کے چلنا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکیس ٹو جی ڈی پی ریشو9.5 فیصد ہے جو بہت کم ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13فیصد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو ملنے والے اداروں کو وفاق سے الگ کرنا ہوگا، ریٹلرز پر جولائی تک ٹیکس کا نفاذ ہوگا، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ بھی پرائیوٹ سیکٹر کو بھی دے ہیں۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ ملک میں ریلیف چائیے تو خسارے اور حکومتی بوجھ کم کرنا ہوگا، 31-32 ہزار ریٹلرز رجسٹرد ہوچکے ہیں، ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن میں کمی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے خسارے کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جہاں جہاں کرپشن ہے انہیں بند کردیا جائے گا، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی سے معشیت میں بہتری آئے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کروں گا کہ کن اداروں کو بند کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور