پاکستان

گھروں میں گاڑی دھونے والوں کو 5 ہزار جرمانہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے  شہر میں غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے اور گھروں میں گاڑی دھونے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کی ہے. ریمارکس دیئے کہ نگران حکومت اختیار نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی منصوبے کیوں شروع کر رہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدراک کیلئے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی جس میں اسموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی. عدالت نے غلط پارکنگ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ غلط پارکنگ کرنے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے. ملتان روڈ پر اور شیخوپورہ میں سیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے والوں پر فوجداری مقدمات درج کراؤأں گا۔

 عدالت نے باور کرایا کہ ملک میں  پانی کا ایشو انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا جائے اور جرمانہ کی رقم واسا کے خزانے میں جائے گی۔

واٹر کمیشن کے ممبر سید کمال نے بتایا کہ عدالت گھروں میں گاڑیاں دھونے پر پانچ ہزار جرمانہ کا حکم 2022 میں جاری کر چکی ہے، جس پر فاضل جج نے ممبر واٹر کمیشن کی بات سے اتفاق کیا، عدالت نے شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے  پر ناراضگی کا اظہار کیا اور  ریمارکس دیئے کہ نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے چار ماہ رک نہیں سکتے تھے۔

عدالت نے باور کرایا کہ اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے. کیس کی مزید سماعت کل ہوگی، درخواستوں میں اسموگ کے تدراک کیلئے موثر اقدامات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version