پاکستان
گھروں میں گاڑی دھونے والوں کو 5 ہزار جرمانہ کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/10/car-wash-1.jpg)
لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے اور گھروں میں گاڑی دھونے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کی ہے. ریمارکس دیئے کہ نگران حکومت اختیار نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی منصوبے کیوں شروع کر رہی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدراک کیلئے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی جس میں اسموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی. عدالت نے غلط پارکنگ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ غلط پارکنگ کرنے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے. ملتان روڈ پر اور شیخوپورہ میں سیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے والوں پر فوجداری مقدمات درج کراؤأں گا۔
عدالت نے باور کرایا کہ ملک میں پانی کا ایشو انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو تین ہزار روپے جرمانہ کیا جائے اور جرمانہ کی رقم واسا کے خزانے میں جائے گی۔
واٹر کمیشن کے ممبر سید کمال نے بتایا کہ عدالت گھروں میں گاڑیاں دھونے پر پانچ ہزار جرمانہ کا حکم 2022 میں جاری کر چکی ہے، جس پر فاضل جج نے ممبر واٹر کمیشن کی بات سے اتفاق کیا، عدالت نے شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے چار ماہ رک نہیں سکتے تھے۔
عدالت نے باور کرایا کہ اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے. کیس کی مزید سماعت کل ہوگی، درخواستوں میں اسموگ کے تدراک کیلئے موثر اقدامات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور