Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کے تین افسر نئے آئی جی علی ناصر رضوی سے سینئر، ماتحت کام کرنے سے گریزاں

Published

on

نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کا معاملہ تنازع کا شکارہوگیا،جونیئر افسر کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی حکومت کے گلے پڑ گئی۔سابق آئی جی اکبر ناصر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، نئے تعینات ہونے والے آئی جی  علی ناصر رضوی تاحال جوائننگ نہ دے سکے،نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عہدے کا چارج نہیں چھوڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جونیئر آفیسر کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی سے اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران تذبذب کا شکارہیں،ڈی آئی جی سیف سٹی خرم جانباز اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز حسن رضا خان نئے آئی جی سے ایک سال سینئر ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی سکیورٹی محمد اویس نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد سے 2سال سینئر ہیں،نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد کا تعلق پولیس سروس کے 31 ویں کامن سے ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ڈی آئی جی سیف سٹی اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کا تعلق 30 ویں کامن سے ہے، ڈی آئی جی سکیورٹی ملک اویس کا تعلق پولیس سروس کے 29ویں کامن سے ہے۔

ذرائع نے کہا کہ تینوں سینئر افسران جونیئر افسر کے ماتحت کام کرنے سے گریزاں ہیں،تینوں افسران کی جانب سے رخصت کی درخواست دیئے جانے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین