پاکستان

کراچی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان گروہ کے تین ارکان گرفتار

Published

on

کراچی کی جمشید کوارٹرز پولیس نے بین الصوبائی افغان گروہ کے 3 ڈکیت گرفتار کرلیے، افغان ڈکیت ملزمان کا گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے،  جو کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر نے پریس کانفرس میں بتایا کہ ڈکیتوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں موبائل فون،5 لیپ ٹاپ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان ڈکیتی کے علاوہ اسٹریٹ کرائم کی بھی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں، گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں 15 سے زائد موبائل شاپس پر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کراچی سے موبائل فون چھین کر دوسرے صوبوں میں فروخت کرتے تھے۔ملزمان زیادہ عرصہ ایک علاقے مین مقیم نہیں رہتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کے زیر استعمال کار کے حوالے سے تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں،  جبکہ ملزمان جس جگہ رہتے تھے ان مکان مالک سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کے دو سرغنہ جان عزیز اور آدم گل اور انکا ساتھی سیلاب خان شامل ہیں۔۔گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version