معاشرہ
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی مولانا فضل الرحمن سے متعلق بدزبانی،مقدمہ درج کرانےکاچیلنج
ٹک ٹاک معروف شخصیات کی پگڑیاں اچھالنے کا آسان راستہ ہے۔ ٹک ٹاکرز متنازع بیانات کے ذریعے کلکس لیتے ہیں اور نام کماتے ہیں، چاہے یہ نام بدنامی کے راستے ہی کیوں نہ بنا ہو اور اس کے لیے کسی کی بھی پگڑی کیوں نہ اچھالنا پڑے، اگر مقدمہ بنے یا دباؤ بڑھے تو معافی مانگنے میں بھی دیر نہیں لگاتے۔
حریم شاہ بھی ایسی ہی ٹک ٹاکر ہیں، جو معروف سیاسی شخصیات کے بارے میں دعوے کرتی رہتی ہیں اور بسا اوقات بدزبانی پر بھی اتر آتی ہیں، ان کا حالیہ ویڈیو بیان بھی کچھ ایسا ہی ہے۔
حرم شاہ نے نامور سیاست دان اور عالم مولانا فضل الرحمن کے متعلق کچھ ایسا کہا ہے جو پورا شائع کرنا صحافتی اقدار کے منافی ہوگا، اس لیے ان کی بدزبانی کو مکمل شائع کرنے کی بجائے صرف اتنا بتا سکتے ہیں کہ حریم شاہ نے مولانا کو ڈھونگی اور عیاش کہا ہے۔
حریم شاہ نے ایک گھٹیا الزام لگاتے ہوئے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ وہ ان کے الزام کی تردید کریں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔
حال ہی میں حریم شاہ نے وفاقی وزیر اعلیٰ راناثناء اللہ کو بھی متنازع ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دی تھی