لائف سٹائل
راک اینڈ رول میوزک کی ملکہ ٹینا ٹرنر انتقال کر گئیں
راک اینڈ رول میوزک کی راح رواں سمجھی جانے والے مشہور عالم گلوکارہ ٹینا ٹرنر 83 برس کی عمر میں زیورخ، سوئٹزرلینڈ میں انتقال کر گئیں۔ ان کے خاندان نے ان کی موت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ٹینا ٹرنر کے جانے سے دنیا نے ایک میوزک لیجنڈ اور رول ماڈل کو کھودیا۔اپنی موسیقی اور زندگی کے لیے اپنے بے پناہ جذبے کے ساتھ، اس نے دنیا بھر کے لاکھوں مداحوں کو مسحور کیا اور آنے والے کل کے ستاروں کو متاثر کیا۔
1984 میں اپنے ملٹی پلاٹینم البم "پرائیویٹ ڈانسر” اور نمبر 1 ہٹ، "واٹز لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ” کے ساتھ شاندار واپسی کرنے سے پہلے اس کا سولو کیرئیر برسوں تک ناکام رہا۔
ٹینا ٹرنر کی قابلیت نے اسے "راک ‘این’ رول کی ملکہ” کے درجے پر فائز کیا۔ذاتی زندگی میں اس کی مزاحمت نے ہر جگہ دکھی خواتین کے لیے ہیرو بنا دیا۔
ٹینا ٹرنر کی ذاتی زندگی دکھوں سے بھری تھی، اسے شوہر کی مارپیٹ اور غیرانسانی رویئے کا سامنا تھا لیکن وہ پھر اس چنگل سے آزاد ہوگئی، اس بارے میں بات کرتے ہوئے ٹینا ٹرنر نے ایک بار کہا تھا کہ ایک طویل عرصے تک مجھے ایسے لگا جیسے میں پھنس گئی ہوں، اس غیر صحت مند صورتحال سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، جب میں نے اعتماد اور ہمت کا راستہ اپناتے ہوئے بدلنا شروع کیا تو اس میں کچھ سال لگے، لیکن آخر کار میں اپنی زندگی کے لیے کھڑا ہونے اور نئے سرے سے آغاز کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور