پاکستان
پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کا آج 8 واں یوم شہادت ہے
پاکستان ائیرفور س کی پہلی شہید خاتون پائلٹ،فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی شہادت کو8 برس بیت گئے،لڑاکا طیارہ کی تربیتی پرواز کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔
18 مئی سن 1992انیس کوکراچی میں پید اہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم کے بعد مئی 2011میں پاک فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی.
تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جارہی تھی،جنھوں نے سن 65 اور71 کی جنگوں میں ۔بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں.
پی اے ایف رسالپور سے مریم کو فائٹر کنورشن کے لیے ایم ایم عالم ائیر بیس بھیجا گیا،جہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنی شروع کی،مریم نے اپنے والد کے نقش قدم پر افواج پاکستان میں شامل ہونے کو ترجیح دی.
24 نومبر2015کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئی،اسی دوران لڑاکاجہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،جس کی وجہ سے انھیں جہاز سے باہر نکلنا لازم ہوگیا،انتہائی مشکل اور قلیل وقت میں اپنی جان کا تحفظ مگر نیچے موجود دوسری انسانی جانوں کا بھی خیال انہی مشکل حالات کے دوران مریم نے جام شہادت نوش کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور