پاکستان
آج عدالتی فیصلوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مصطفیٰ کمال
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایم کیو ایم کا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے میں آئین اور قانون نظر نہیں آیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کا دن عدالتی فیصلوں کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے والی عدالت کا حال دیکھا ہے ابھی کا بھی دیکھ رہے ہیں،جس پارٹی کا سوشل میڈیا مضبوط ہے جو گالی بک سکتا ہے اس کا راج ہے،یہاں آئین اور قانون ناپید ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتی فیصلوں پر رائے دینے کا حق ہے،اس فیصلے میں آئین اور قانون نظر نہیں آتا
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس فیصلے کا مثبت پہلو نظر نہیں آیا۔