پاکستان
رواں موسم سرما کے دوران آج بدھ کراچی کا سرد ترین دن ریکارڈ، درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
آج کراچی میں رواں سیزن کا سردترین دن ریکارڈ ہوا،پارہ 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکرڈھائی کلومیٹر(2500میٹرز)ریکارڈ ہوئی۔
کراچی میں رات وصبح کے وقت خنکی اورسردی کی جذوی لہربرقرارہے،بلوچستان کی شمال مشرقی ہواوں کے سبب آج صبح رواں سیزن کا سرد دن ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم پارہ 14.5ڈگری سینٹی گریڈرہا،صبح کے وقت شہر کی فضاوں پرچھانے والی ہلکی دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہوکرڈھائی کلومیٹر(2500میٹرز)ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے چندروز کے دوران موسم دن کے وقت خشک،رات میں سرد رہنے کی وتوقع ہے۔
آج (جمعرات) کوکم سے کم درجہ حرارت مذید کمی سے 13ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے، کراچی میں بدستوربلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
صوبے کے دیگراضلاع میں راتیں سرد ریکارڈ ہوسکتی ہیں،میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔