بزنس

بھارت میں ٹماٹر مہنگا، میک ڈونلڈ نے استعمال بند کردیا، سبزی فروشوں نے بھی ٹماٹر بیچنا بند کردیا

Published

on

بھارت کی کئی ریاستوں میں ٹماٹر کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جس کے بعد فاسٹ فوڈ چین میک ڈونلڈز نے بھارت کے کئی علاقوں میں اپنے برگرز اور ریپس میں ٹماٹر کا استعمال بند کردیا، میک ڈونلڈ نے ٹماٹر کی کوالٹی بھی ناقص ہونے کی شکایت کی ہے۔

بھارت کے کئی ریجنز میں ٹماٹر کی ہول سیل قیمت 28 فیصد بڑھ کر 140 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اور پرچون میں اس کی قیمت کہیں زیادہ ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے ٹماٹر کا استعمال بند کردیا ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی سپلائی پر اثر پڑا ہے تاہم حالیہ مہینوں میں دودھ سے مصالحہ جات تک بہت سی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔

میک ڈونلڈز نے نئی دہلی میں اپنے سٹورز پر نوٹس چسپاں کئے ہیں کہ ٹماٹر ہمارے کوالٹی معیار پر پورا نہیں اتر رہے اس لیے ہم آپ کو اپنی مصنوعات ٹماٹر کے بغیر پیش کرنے پر  مجبور ہیں۔

کناٹ پلازہ ریسٹورنٹ جو مشرقئی اور شمالی بھارت میں میک ڈونلڈز کی 150 فرنچائز چلاتا ہے، کا کہنا ہے کہ یہ عارضی سیزنل معاملہ ہے، اس کے صرف 10 سے 15 فیصد سٹورز پر عارضی طور پر ٹماٹر کے بغیر مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ میک ڈونلڈز پر ٹماٹر کی چٹنی کے ساشے اب بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔

میک ڈونلڈز کے حریف سب وے ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ ٹماٹر سرو کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔

ممبئی میں ایک سبزی فروش کا کہنا ہے کہ وہ یومیہ 40 کلو ٹماٹر بیچتا تھا لیکن اب سیل گر گئی ہے، بہت سے گاہکوں نے ٹماٹر خریدنا بند کر دیئے ہیں، اب میں صرف 5 کلو ٹماٹر لاتا ہوں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version