Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کل ہفتہ کو سکول بند رہیں گے، مارکیٹس معمول کے مطابق کھلیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں کابینہ کمیٹی کے فیصلے

Published

on

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، لاہور،گوجرانوالہ سمیت 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے کل ہفتہ کو بند رہیں گے۔

مارکیٹس،بازار،کاروباری ادارے کل ( ہفتہ) پرسوں ( اتوار) معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس  اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،18دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

محسن نقوی نے سڑکوں کی صفائی اور  پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بدستور جاری رکھنے کی ہدایت کی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔سموگ میں کمی کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ہے وہ اقدام اٹھارہے ہیں۔پوری کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔

اجلاس میں سموگ کی موجودہ  صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ماہرین ماحولیات اور صحت نے سموگ میں کمی اور سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

صوبائی وزراء، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد،بلال افضل، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام  نے اجلاس میں شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے پہلے فرانس میں ٹرین نیٹ ورک پر حملے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

جماعت اسلامی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر دھرنا دے دیا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

تازہ ترین13 گھنٹے ago

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

پاکستان14 گھنٹے ago

عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو

تازہ ترین15 گھنٹے ago

ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں کہیں بھی آپریشن نہیں کرنے دوں گا، علی امین گنڈا پور

پاکستان15 گھنٹے ago

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

تازہ ترین17 گھنٹے ago

کراچی میں رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کردی

پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں متوفی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے کا قانون ختم

مقبول ترین