پاکستان

رواں ہفتے اعلیٰ امریکی عہدیدار پاکستان آ رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Published

on

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے اعلیٰ امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ بات چیت کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں مسلسل اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اس صورتحال کو ختم کرنے کی آواز کے ساتھ ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version