ٹاپ سٹوریز
توشہ خانہ ریفرنس: نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کر نے کی ہدایت
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/07/nawaz-sharif-1.jpg)
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔
نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پلیڈر عدالت میں پیش ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیلِ صفائی نے کہا کہ نیب کو ہدایت کی جائے کہ نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔
جج محمد بشیر نے سوال کیا کہ نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کروانے میں کیا مسئلہ ہے؟
نیب کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کر لیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔
وکیلِ صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ ہمیں بیان کے لیے سوالنامہ دیں، ہم جواب جمع کروا دیں گے۔
جج محمد بشیر نے نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ نواز شریف کی عدم موجودگی پر ریفرنس فائل ہوا تھا، وہ اب سماعت میں شامل بھی ہو چکے ہیں۔
احتساب عدالت نے نیب کو 30 نومبر تک نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور