Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

رمضان میں ٹریننگ سب سے بڑا چیلنج تھا، کرسٹیانو رونالڈو

Published

on

اسٹار فٹبالر کراسٹیانو رونالڈو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی پرو لیگ دنیا کی پانچ بڑی لیگز میں سے ایک ہے، اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے سعودی عرب چھوڑنے کی تمام قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کر دیا کہتے ہیں مجھے النصر کی طرف سے کھیل کر بہت خوشی ملی سعودی عرب میں جتنا پیار ملا اس کی امید نہیں تھی، مجھے یاد ہے جب میں پہلے دن آیا تو میں بہت  نروس  تھا لیکن میری ٹیم اور سعودی فینز کی جانب سے بے حد پیار ملا۔

رونالڈو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنی ٹیم کو سعودی پرولیگ کا ٹائٹل تو نہیں جتوا سکا لیکن میں نے اپنی پوری کوشش کی اور ایک اچھے پلئیر کیلئے یہ لازمی ہوتا ہے کہ وہ اپنا پورا فوکس گیم پر رکھے،اور اگر کوئی بڑا نام  سعودی  پرو لیگ میں شرکت کرے گا تو یہ لیگ کو مزید Competitive بنائے گا، اور نوجوان کھلاڑیوں سمیت سب کو سعودی عریبیہ میں خوش آمدید ہے۔

رونالڈو نے سعودی عرب کی حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بہت خوبصورت ہے اور میں اکثر یہاں گھومتا پھرتا رہتا ہوں،یہ مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے،یورپ اور سعودی عرب میں بہت فرق ہے، رمضان کے دوران ٹریننگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اور سعودی عرب میں رات کو گھومنا مجھے بہت پسند ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین