کھیل

قومی کرکٹرز کا ٹریننگ سیشن، باسکٹ بال کھیل کر فٹنس بہتر بنانے کی کوشش

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور  میں جاری ہے، سری لنکا کیخلاف سیریز  اور ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم تیار کرنے کیلئے پی سی بی نے کو ششیں تیز کر رکھی  ہیں ، اسی سلسلے کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپس جاری ہیں جس میں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے اور مزید بہتر بنانے  کا کام جاری ہے۔

قومی کرکٹرز نے دوران ٹریننگ سیشن والی بال کھیل کر اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی کوشش کی ہے،کھلاڑی کہتے ہیں کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے کھیل بھی پریکٹس اور فٹنس میں اہم کرداد ادا کرتے ہیں ، اس میں ٹیم بانڈنگ بنتی ہے اور کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں۔

13 اسپن باؤلرز،11 فاسٹ باؤلرزاور 14 بیڑز کی این سی اے لاہور میں ٹریننگ جاری ہے، سری لنکا کیخلاف سیزیز اور ایشیاکپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version