شوبز
کراچی آرٹس کونسل میں جرمن تھیٹر گروپ کی جانب سے تربیتی ورکشاپ ’ اے فزیکل انٹروڈکشن‘ کا انعقاد
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جرمن تھیٹر گروپ کی جانب سے تربیتی ورکشاپ ”اے فزیکل انٹروڈکشن“ کاانعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں تھیٹر انسٹرکٹرز نےمکالموں کے بغیرصرف تاثرات اورجسم کی حرکات سےاداکاری کے گُر سکھائے
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ کے آٹھویں روز جرمن تھیٹر گروپ کی جانب سے تربیتی ورکشاپ ”اے فزیکل انٹروڈکشن“کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا ۔
جس میں جرمن تھیٹر کے Daniel Matheus اور Marie Lena Kaiser نے اداکاری سے شغف رکھنے والے طلباءکو مختلف گُر سکھائے۔ تھیٹر انسٹرکٹرز نے سیکھایا کہ مکالموں کے بغیر صرف تاثرات اور جسم کی حرکات سے کس طرح اداکاری کی جا سکتی ہے۔
ورکشاپ میں دھیمی موسیقی پر طلباءنے اداکاری کے نت نئے طریقے سیکھے جبکہ اداکاری کا شوق رکھنے والے طلباءکی بڑی تعداد نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔