شوبز

تھیٹر فیسٹیول میں سری لنکن تھیٹر گروپ کی جانب سے تربیتی ورکشاپ Devised کا انعقاد

Published

on

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تھیٹر کا بین الاقوامی میلہ پاکستان تھیٹر فیسٹیول تمام تر رعنایوں کے ساتھ جاری ہے، تھیٹر فیسٹیول میں پاکستان سمیت سات بین الاقوامی تھیٹر گروپس بھی حصہ لے رہے ہیں۔

بین الاقوامی تھیٹر گروپس کی جانب سے تھیٹر سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مختلف تربیتی ورکشاپس اور تھیٹر کے حوالے سے نشست کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

 سری لنکا کے تھیٹر گروپ "اسٹیجز” کی جانب سے تربیتی ورکشاپ Devised کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا جس میں سری لنکن ہدایت کارہ رووانتی ڈی چکیرا اور ہدایت کار ہدایتھ ہزیر نے ورکشاپ میں شامل افراد کو لائیو پرفارمنس اور فی البدیہہ اداکاری کے مختلف گر سیکھائے جبکہ ورکشاپ میں شامل افراد نے سری لنکن فنکاروں کی مہارت سے خوب استفادہ کیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version