ٹاپ سٹوریز

فوجی عدالتوں میں سویلیز کا ٹرائل: فل کورٹ بنانے کی درخواستیں مسترد

Published

on

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف درخواست پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

بینچ کے سربراہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سنایا کہ فل کورٹ ستمبر تک دستیاب نہیں اس لیے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت یہی بینچ کرے گا۔

توشہ خانہ کیس

ادھر عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں مقامی عدالت میں جاری ٹرائل روکنے کی استدعا بھی مسترد کی گئی ہے۔ توشہ خانہ کیس کے ٹرائل سے متعلق سماعت چار اگست تک ملتوی کی گئی ہے۔

توہین الیکشن کمیشن کیس

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کیس کی سماعت بھی 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔

عمران خان کی جانب سے وکیل شعیب شاہین، پیش فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری جبکہ اسد عمر ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ’مجھے ابھی بھی مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔‘ انھوں نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور عمران خان کی ذاتی حیثیت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ان کے موکل نے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کئی دنوں سے روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

سماعت کرنے والے بینچ میں شامل اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ آج تو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنا تھی اور ان کی توہین عدالت کیس میں ’استثنیٰ کی درخواست کیسے منظور کر لیں؟‘

ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان پر تاحال جرم ثابت نہیں ہوا۔ توہین الیکشن کمیشن پر کارروائی 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version