پاکستان

ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے دو بچے ہلاک

Published

on

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی۔دم گھٹنےسے2بچےجاں بحق،دوکی حالت تشویشناک ہے۔۔ شارٹ سرکٹ کے باعث چلڈرن وارڈ میں آگ لگی۔ایم ایس اسپتال کےمطابق جاں بحق ہونےوالےبچے بیمار تھے۔

گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی،صبح وارڈ سرونٹ نے اے سی چلایا تو اچانک اے سی کو آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وراڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔

بچوں کی ماؤں،سٹاف نرسوں،اور سیکیورٹی گارڈز نے بچوں کو بچانے کے لئے بچوں کو دوسرے کمرے کے شیشے توڑ کر باہر گیلری میں شفٹ کیا، وارڈ سے دھواں نکالنے کے لئے وارڈ کے شیشے بھی توڑے گئے شیشے لگنے سے 3،4 بچوں کے لواحقین معمولی زخمی بھی ہوئے۔

وارڈ میں 75 بچے موجود تھے، 66 بچوں کو ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا جبکہ 9 بچوں کے والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ ہسپتال لے گئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ریسکیو کی 4 گاڑیوں نے آگ پر 1 گھنٹے میں قابو پا لیا،کمشنر،آر پی او،ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے اور خود اس آپریشن کی نگرانی کی۔

66 بچوں میں سے 4 بچوں کی حالت سیریس ہے، جو ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں، باقی 62 بچوں کو ایمرجنسی وارڈ سے دوسرے وارڈ میں شفٹ کر کے ڈاکڑوں کی ایک ٹیم کو وارڈ میں تعینات کر دیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version