Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

کامیڈین ذاکر مستانہ کے دو فیس بک پیجز ہیک ہو گئے

Published

on

ہیکرز نے معروف اسٹیج کامیڈین ذاکرمستانہ سماجی رابطوں کے یک نہ شد دو پیج ہیک کرلیے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک کا ایک پیج ذاکرمستانہ اوردوسرامستانہ کلب کے نام سےتھا،جونامعلوم ہیکرز نے ہیک کرلیے۔

مذکورہ صورتحال کی وجہ سے اسٹیج کامیڈین ذاکرمستانہ شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے،ذاکرمستانہ کا کہناہے کہ ہیک شدہ ان دونوں پیج پر جو بھی کوئی مواد ڈال رہا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے،اس قسم کےغیرمناسب عمل سے کسی کو نقصان پہنچانا انتہائی افسوسناک ہے۔

ذاکر مستانہ نے کہا کہ فنکاراپنے کام کے ذریعے لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتےہیں، کچھ مفاد پرست لوگ اپنی اوچھی حرکتوں سےسے دل آزاری کا باعث بنتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین