پاکستان

پی آئی اے نجکاری کے خلاف احتجاج پر پیپلز یونٹی کے دو عہدیدار گرفتار

Published

on

قومی ائیرلائن نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پی آئی اے پیپلز یونٹی سی بی اے کے 2 عہدیداروں کو کراچی میں گرفتار کرلیاگیا

پی آئی اے سی بی اے کے خلاف انتظامیہ نے کریک ڈاون کے دوران پی آئی اے پیپلز یونٹی سی بی اے کے 2 عہدیداروں کو کراچی میں گرفتار کرلیا.

پیپلز یونٹی کے نائب صدر ضمیر چاندیو  اور سینئر نائب صدر اشرف کو پولیس نے گرفتار کیا،دونوں عہدیداروں کو پولیس نے کراچی پریس کلب کے قریب پی آئی اے بکنگ آفس میں چھاپہ مارکر گرفتار کیا.

پی آئی اے سی بی اے کے عہدیداروں کی گرفتاری کے خلاف ملازمین نے نعرے بازی کی، پی آئی اے انتظامیہ نے 250 سے زائد احتجاج کرنے والے پی آئی اے سی بی اے عہدیداروں اور ملازمین کے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version