دنیا
سنگاپور: اپوزیشن جماعت کے دو رکن ’ نامناسب تعلق‘ پر مستعفی
سنگاپور کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے دو سینئر ارکان نے ’ نامناسب تعقلق‘ کا اعتراف کرتے ہوئے استعفے دے دئیے۔ استعفوں کا اعلان ورکرز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پریتم سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
پارٹی کے رکن پارلیمنٹ لیون پریرا اور پارٹی کی یوتھ ونگ کی صدر نکول نے اپنی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد استعفے دئیے جس میں دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے تھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل پریتم سنگھ نے کہا کہ ورکرز پارٹی کا آئین امیدواروں سے باہمی اور عوام کے ساتھ معاملات میں شفافیت کا تقاضا کرتا ہے۔ ان دونوں کا رویہ ’ ناقابل قبول‘ تھا۔
سنگاپور کی سیاست ایک ہفتے میں تیسری بات سکینڈل کی زد میں آئی ہے جو سنگاپور کے عوام کے لیے حیران کن ہے کیونکہ شنگاپور کی سیاست عمومی طور پر ڈرامہ فری سیاست ہے۔
پچھلے ہفتے ٹرانسپورٹ کے وزیر کو رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور پیر کے روز دو ارکان پارلیمنٹ نے بھی نامناسب تعلق پر استعفے دئیے۔