Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید

Published

on

پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید ہوگئے، فائرنگ  کے تبادلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران بارڈر،بلوچستان کے علاقے سنگوان  میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ فائرنگ  کے تبادلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا،سکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ شہید ہوگئے۔سکیورٹی فورسزنے علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایرانی حکام سے رابطہ کر کے دہشت گردوں کو روکنے کے حوالےسے بات چیت کی،علاقے میں فوری طور پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین