دنیا
یوکرین کو دوران جنگ نیٹو رکنیت نہیں دی جا سکتی، صدر بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے تین ملکی دورے کا آغاز برطانیہ سے کردیا، برطانیہ کے دورے کے بعد لتھوانیا جائیں گے جہاں وہ نیٹو سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، سربراہ کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے جبکہ یوکرین کو فوری طور پر نیٹو کی رکنیت نہیں دی جا رہی۔
بائیڈن سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اترے اور میرین ون ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنٹرل لندن روانہ ہوئے، جہاں وہ وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہ ونڈسر کیسل جائیں گے اور شاہ چارلس سے ملیں گے، شاہ چارلس سے ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات پر بات ہوگی۔
برطانوی دورے کے بعد بائیڈن ویلنیوس جائیں گے جہاں وہ منگل اور بدھ کے روز نیٹو سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، بائیڈن اور یورپی اتحادی یوکرین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا ارادہ رکھتے ہیں اور یوکرین کے صدر کو نیٹو رکنیت کے لیے ضروری اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
سی این این سے انٹرویو میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت دینے کے حوالے سے محتاط رہنے پر زور دیا اور کہا کہ یوکرین کی رکنیت سے نیٹو اتحاد روس کے ساتھ جنگ میں دھکیلا جا سکتا ہے کیونکہ نیٹو ملکوں کے لیے ایک دوسرے کا دفاع لازم ہے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ نیٹو ملکوں میں یوکرین کو فوری طور پر ، اس جنگ کے دوران رکن بنانے پر اتفاق نہیں ہے۔
یوکرین کے صدر کا موقف ہے کہ یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کی دعوت یہ پیغام ہوگا کہ مغربی اتحاد ماسکو سے خوفزدہ نہیں اور نیٹو سربراہ کانفرنس میں یہی میرا ہدف ہوگا۔
سویڈن کی نیٹو رکنیت بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، سویڈن کی رکنیت ہنگری اور ترکی کی مخالفت کی وجہ سے رکی ہوئی ہے کیونکہ نیٹو رکنیت کے لیے تمام رکن ملکوں کا اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔
بائیڈن کے دورے کا آخری سٹاپ ہیلنسکی ہوگا جہاں وہ نیٹو کے نئے رکن ملک فن لینڈ کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور امریکا، بالٹک ریاستوں کی سربراہ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی